لگتا ہے 9 مئی مقدمات میں مجھے ملٹری جیل بھیجا جائے گا، عمران خان




(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان  کا کہنا ہے کہ لگتا ہے 9 مئی مقدمات میں مجھے ملٹری جیل بھیجا جائے گا۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ  14 مارچ کو ہمارے وکلاء نے شورٹی بانڈ دیا کہ ہم گرفتاری دینے کے لیے تیار ہیں ،18 مارچ کو میرے پر حملہ ہوا اور میں نے حاضر سروس افسر کا نام لیا تھا۔  میں نے کارکنان کو کہا کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو پرامن احتجاج کرنا ہے۔

عمران خان  نے جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دینے کا اعتراف کر لیا۔انہوں نے کہا کہ  یاسمین راشد نے کارکنان کو جناح ہاؤس میں داخل ہونے سے روکا ، ہمارے 16 لوگوں کو شہید کیا گیا، 3 لوگوں کی ٹانگیں کاٹی گئی اور ایک کو معذور کیا گیا ،ہمارے 10 ہزار لوگوں کو اٹھایا گیا اور ان کو سزا دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایجنسیوں نے چھپائی،مجھ پر کیسسز ختم ہونا شروع ہوئے تو ان کا پلان ہے کہ مجھے ملٹری جیل بھیجا جائے ، رانا ثناء اللہ اور احسن اقبال نے بیان دیا کہ مجھے جیل میں رکھا جائے ۔

عمران خان نے کہا کہ  14 مارچ کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے میرے گھر پر دھاوا بولا ، جب مجھے گولیاں ماری گئیں تب کسی نے جلاو گھیراو نہیں کیا ، میں نے کبھی اپنی جماعت کو جلاو گھیراو کے لیے نہیں اکسایا۔

بانی پی ٹی آئی   نے کہا کہ  ان کا خیال تھا کہ مجھے گرفتار کیا جائے تو پارٹی ٹوٹ جائے گی ، پرویز خٹک نے ہمارے لوگوں کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی جلد گرفتار ہو جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

تحریک انصاف کے لیے بڑا ریلیف:عمران خان، بشریٰ بی بی عدت کیس میں بری عدالت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے اگر وہ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو زرمین زہرا جولائی 13، 2024

The Iranian Supreme Leader ordered an attack on Israel to avenge Ismail Haniyeh

The founder of PTI made an important statement on the martyrdom of Ismail Haniya