ثانیہ مرزا سے شادی؟ کرکٹر محمد شامی کا جواب آگیا




 

بھارت معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی خبروں پر کرکٹر محمد شامی کا بھی ردّ عمل سامنے آ گیا۔

بھارتی فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا سے شادی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں عجیب ہیں، جب بھی موبائل دیکھتا ہوں اپنی تصویر ہر جگہ نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک بات ہی بولنا چاہوں گا کہ کسی کو اس طرح کسی معاملے پر پریشان نہیں کرنا چاہیے، میں مانتا ہوں میمز محض مذاق کے لیے ہوتے ہیں لیکن وہ کسی کی زندگی کے حوالے سے ہوتے ہیں، تو وہ بڑی سوچ سمجھ کر بنانے چاہئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں محمد شامی سے ثانیہ مرزا سے شادی کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کو ’بکواس‘ قرار دے دیا۔

محمد شامی نے کہا ہے کہ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں سوشل میڈیا پر زیادہ جھوٹ پھیلانے سے گریز کریں اور اس طرح کے میمز تفریح ​​فراہم کر سکتے ہیں لیکن یہ نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں، سوشل میڈیا کے ساتھ ذمے دار رہیں اور ایسی بے بنیاد خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔

محمد شامی کا کہنا ہے کہ ابھی آپ غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے میمز بنا رہے ہیں اگر ہمت ہے تو تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے بنا کر دکھائیں، پھر ہم آپ کو بتائیں گے۔

بھارتی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ کسی کو پریشان کرنا آسان ہے، اپنا لیول اوپر کرو، تب میں مانوں گا کہ آپ اچھے انسان ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ وقت سے ثانیہ اور شامی کی شادی کے حوالے سے خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا کیا گیا تھا کہ معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا جَلد ہی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔

ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے محمد شامی سے دوسری شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ مرزا کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

تحریک انصاف کے لیے بڑا ریلیف:عمران خان، بشریٰ بی بی عدت کیس میں بری عدالت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے اگر وہ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو زرمین زہرا جولائی 13، 2024

The Iranian Supreme Leader ordered an attack on Israel to avenge Ismail Haniyeh

The founder of PTI made an important statement on the martyrdom of Ismail Haniya