اڈیالہ جیل کا نام بانی پی ٹی آئی کے نام سے منسوب

 



راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طویل عرصے سے اڈیالا جیل میں قید رہنے کے بعد گوگل میپ پر جیل کا نام ہی عمران خان سے منسوب کردیا گیا۔

ملک کے سابق وزیرِ اعظم ایک سال سے زائد عرصے سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں جنکو القادر ٹرسٹ کیس میں 9 مئی کو بائیومیٹرک کرواتے ہوئے دروازہ توڑ کر گرفتار کرلیا تھا۔

کپتان کی گرفتاری کو 14 ماہ گزر چکے ہیں اور اس دورانیے میں انہوں نے متعدد مقدمات میں قانونی استثنابھی حاصل کی لیکن اس کے باوجود بھی وہ جیل سے باعزت بری نہ ہوسکے۔

بانی پی ٹی آئی راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل میں قید ہیں یا یہ سمجھیں اڈیالہ جیل کو ہی شرف حاصل ہوا ہے کہ اس میں عمران خان کا قید کیا گیا کیونکہ عمران خان کی قید کے بعدسے اس جیل کا نام آئے دن خبروں کی شہ سرخیوں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاتاہے۔

حیران کن طور پر دنیا بھر کے مقام کے نام اور راستے بتانے والی گوگل کی مشہور زمانہ ایپ ’گوگل میپ‘ پر بھی اس جیل کو عمران خان کے نام سے ہی منسوب کردیا گیا ہے۔

سرچ کے آپشن میں اگر انگریزی میں ’اڈیالہ جیل‘ لکھا جائے تو پہلا آپشن ’اڈیالہ جیل (عمران خان) لکھا آتا ہے جس کے نیچے اس کی لوکیشن ’اڈیالہ روڈ، راولپنڈی‘ لکھی نظر آتی ہے۔

گوگل میپ کی جانب سے کی گئی اس تبدیلی کو دیکھ کر عمران خان کے چاہنے والے خوشی سے جھوم اٹھے ہیں اور وہ اسے اپنے لیڈر کی مقبولیت کا ایک اور ثبوت قرار دے رہے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

صنم جاوید کی جانب سے نامناسب زبان کا استعمال دیکھا ہے: IHC جج آئی ایچ سی نے پی ٹی آئی کارکن کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ وکیل نے عدالت کو یقین دلایا کہ صنم جاوید مستقبل میں محتاط رہیں گے۔

How are 9 children born simultaneously for the first time in the world?

ثانیہ مرزا سے شادی؟ کرکٹر محمد شامی کا جواب آگیا