اڈیالہ جیل کا نام بانی پی ٹی آئی کے نام سے منسوب

راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طویل عرصے سے اڈیالا جیل میں قید رہنے کے بعد گوگل میپ پر جیل کا نام ہی عمران خان سے منسوب کردیا گیا۔ ملک کے سابق وزیرِ اعظم ایک سال سے زائد عرصے سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں جنکو القادر ٹرسٹ کیس میں 9 مئی کو بائیومیٹرک کرواتے ہوئے دروازہ توڑ کر گرفتار کرلیا تھا۔ کپتان کی گرفتاری کو 14 ماہ گزر چکے ہیں اور اس دورانیے میں انہوں نے متعدد مقدمات میں قانونی استثنابھی حاصل کی لیکن اس کے باوجود بھی وہ جیل سے باعزت بری نہ ہوسکے۔ بانی پی ٹی آئی راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل میں قید ہیں یا یہ سمجھیں اڈیالہ جیل کو ہی شرف حاصل ہوا ہے کہ اس میں عمران خان کا قید کیا گیا کیونکہ عمران خان کی قید کے بعدسے اس جیل کا نام آئے دن خبروں کی شہ سرخیوں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاتاہے۔ حیران کن طور پر دنیا بھر کے مقام کے نام اور راستے بتانے والی گوگل کی مشہور زمانہ ایپ ’گوگل میپ‘ پر بھی اس جیل کو عمران خان کے نام سے ہی منسوب کردیا گیا ہے۔ سرچ کے آپشن میں اگر انگریزی میں ’اڈیالہ جیل‘ لکھا جائے تو پہلا آپشن ’اڈیالہ جیل (عمران خان) لکھا آتا ہے جس کے نیچے اس کی ...